8 ستمبر، 2016، 9:13 PM

پاکستان کی حکمراں جماعت نواز ليگ کے رہنما کے گھر سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد

پاکستان کی حکمراں جماعت نواز ليگ کے رہنما کے گھر سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد

پاکستان کے شہر فیصل آباد کی کینال روڈ پر سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا جس میں حکمراں جماعت (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد کی کینال روڈ پر سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا جس میں حکمراں جماعت (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے فیصل آباد میں کینال روڈ پر کومبنگ آپریشن کیا اس دوران وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران معروف صنعت کار کے گھر سے بھی اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لی گئی تاہم آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق حکمراں جماعت نون لیگ کے بعض رہنماؤں کے پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں اور یہی لوگ وہابی دہشت گردوں کو مالی امداد اور ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔

News ID 1866780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha